عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور/فوج کے مطابق اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جاری مقابلے کے دوران ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ ایکس پر دی گئی ایک پوسٹ میں، فوج کی وائٹ نائٹ کورپس نے کہا کہ فوجی ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
فوج نے کہامخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، آج بسنت گڑھ میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ رابطہ قائم ہوتے ہی شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فوج نے مزید کہا کہ ایک فوجی ابتدائی جھڑپ میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور تمام ممکنہ طبی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔ فوج نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
اودھم پور تصادم: ایک فوجی جاں بحق ، آپریشن جاری
