عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز پہلگام حملے کے بعد کل آل پارٹی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں 26 عام شہری جاں بحق ہوئے۔ ایک خط میں، عمر عبداللہ نے تمام سیاسی جماعتوں، جموں و کشمیر سے ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ اجلاس کل سہ پہر 3:00 بجے ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس بلانے کا مقصد صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا، ملی ٹینسی کے اس واقعے کی مشترکہ مذمت کرنا اور امن، انصاف اور ثابت قدمی کے راستے پر غور کرنا ہے۔