عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پہلگام میں حملے کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ہمراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ کے منسلک اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہمراہ ایل جی منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، اور وزیر صحت سکینہ ایتو جی ایم سی اننت ناگ کے منسلک اسپتال جنگلات منڈی پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے زخمیوں سے بات چیت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ حکام کو ہدایت دی گئی کہ زخمیوں کو ہر ممکن امداد اور بہتر علاج فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔ اس سے قبل، امیت شاہ دیگر حکام کے ہمراہ پہلگام میں حملے کی جگہ کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔
پہلگام حملہ: مرکزی وزیر داخلہ، لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ کاجی ایم سی اننت ناگ کا دورہ ، زخمیوں کی خیریت دریافت کی
