عظمیٰ ویب ڈیسک
جدہ/نئی دہلی/مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے منگل کی شام جدہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک ملی ٹینٹ حملے کی شدید مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں جولائی 2023 میں سکریٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے رواداری کی اقدار کو فروغ دینے، اعتدال پسندی کی وکالت کرنے اور سماجی ہم آہنگی آگے بڑھانے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کی ستائش کی ۔
ہندوستان کے پرانے فلسفہ واسودھیو کٹمبکم [دنیا ایک خاندان ہے] کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ ہندوستان ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی سماج کے طور پر کثرت میں وحدت کا جشن مناتا ہے۔ ہندوستان کا ناقابل یقین تنوع ایک قابل قدر طاقت ہے جس نے اس کے متحرک معاشرے اور سیاست کو شکل دی ہے۔ انہوں نے انتہا پسندی، ملی ٹینسی اور تشدد کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کے مضبوط موقف کی ستائش کی ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو آج کئی شعبوں میں پائیدار ساجھیداری میں تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی سماجی-ثقافتی تعلقات اس ساجھیداری کے ایک اہم پہلو ہیں۔
مسلم ورلڈ لیگ نے پہلگام حملے کی مذمت کی
