عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز پہلگام ملی ٹینٹ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔چیف منسٹر آفس نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف یہ ظالمانہ اور بے حس عمل معاشرے میں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ان قیمتی جانوں کا سوگ مناتے ہیں جو ضائع ہوئیں۔ کوئی بھی رقم کسی کے پیاروں کے نقصان کا ازالہ نہیں کر سکتی، لیکن حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر، جموں کشمیر حکومت جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے، اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کرتی ہے۔
Deeply shocked and anguished by the despicable terrorist attack in Pahalgam yesterday. This barbaric and senseless act of brutality against innocent civilians has no place in our society. We condemn it in the strongest possible terms.
We mourn the precious lives lost.
No amount…
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) April 23, 2025
بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرین کو باعزت طریقے سے ان کے گھروں تک پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیاہمارے دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس اندھیرے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لیکن ملی ٹینسی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی، اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ اس بربریت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔