عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز پہلگام حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چونکا دینے والا اور قابل مذمت واقعہ ہے اور پورا ملک جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس حملے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا کیونکہ یہ ایک سخت جواب کا متقاضی ہے۔ پارٹی رہنماؤں ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔