عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ فوج نے بدھ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دوملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کے مطابق، “سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ جاری آپریشن میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
فوج نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔
یہ اطلاع فوج کے سری نگر میں قائم چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی۔