عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بدھ کو پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے پہلگام حملے میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے متاثرین کو آخری خراج پیش کرنے کے بعد حملے کی جگہ بیسرن، پہلگام کا رخ کیا، جہاں منگل کے روز مسلح دہشت گردوں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔
حملے کے بعد امیت شاہ گزشتہ شام دیر گئے سری نگر پہنچے اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔
امیت شاہ، ایل جی سنہا، وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ پی سی آر سری نگر پہنچے، پہلگام حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا
