عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے منگل کو اپنی 16ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر اے رویندر ناتھ کی صدارت میں بلائی۔تعلیمی اختراعات اور جامع تعلیم کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر اے رویندر ناتھ نے ممبران سے اپنے افتتاحی خطاب میں، یونیورسٹی کی مسلسل تعلیمی اور تحقیقی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور سینٹرل یونیورسٹی کے قومی تعلیمی پالیسی ۔2000 کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔پروفیسر اے رویندر ناتھ نے موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران شروع کیے گئے کلیدی اقدامات کو بھی پیش کیا۔ انہوں نے طلباء پر مبنی پالیسیاں متعارف کروائیں جو اکیڈمک کونسل کے ممبران کے لیے یونیورسٹی کی رسائی، عمدگی اور اختراع کے نعرے کی بازگشت کرتی تھیں۔پروفیسر اے رویندر ناتھ نے کہا کہ سیکھتے وقت کمائیں۔سکیم طلباء کی مصروفیت میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے طلباء کو اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے کام کا تجربہ اور مالی مدد حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ اکیڈمک اور آؤٹ ریچ انٹرنز کے طور پر طلباء کو’لائبریری اسسٹنٹس سے لے کر ٹیک سپورٹ رولز اور کیمپس سروسز تک مختلف شعبوں میں کام کا تجربہ ملے گا، طلباء کو اب بامعنی کام کی مصروفیات تک رسائی حاصل ہے ،جو خود انحصاری، ٹائم مینجمنٹ اور حقیقی دنیا کی مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں۔‘‘ کونسل نے اس کی منظوری دیتے ہوئے اس اقدام کو ادارہ جاتی کارکردگی اور طلبہ کو بااختیار بنانے دونوں کے لیے “جیت” قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹوڈنٹ ایڈ فنڈ کا مقصد سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ پس منظر کے طلباء کے لیے مالیاتی خلا کو پر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مستحق طالب علم پیچھے نہ رہ جائے، یہ فنڈ میرٹ اور اسباب کی بنیاد پر مالی مدد فراہم کرتا ہے، خاص طور پر غیر متوقع مشکلات یا معاشی پریشانی کے معاملات میں۔اکیڈمک کونسل نے قومی تعلیمی تبدیلی میں یونیورسٹی کے فعال کردار کو ظاہر کرتے ہوئے NEP-2020 کے مطابق اصلاحات کے جامع نفاذ کی تعریف کی۔