عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//سناتن دھرم سبھا کشتواڑ نے پہلگام حملہ کےخلاف کل کشتواڑ بند کی کال دی ہے جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑنے بھی اس حملہ کی مذمذمت کی ہے ۔سناتن دھرم سبھا نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس حملہ کے خلاف کل یعنی بدھ کو پورے ضلع کشتواڑ میں ماتمی ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔انہوںنے ضلع میں مکمل بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے اس قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر زور دیا ہے ۔اس دوران مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ نے بھی پہلگام قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب اس طرح کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا ہے اور وہ اس قتل عام کی مذمت کرتے ہیں ۔
پہلگام قتل عام کیخلاف آج کشتواڑ بند
