عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// ہندوستان کی معروف نان لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک، شری رام جنرل انشورنس (SGI) نے حال ہی میں جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں24 گھنٹوں کے اندر موٹر انشورنس کے دو دعووں کا تصفیہ کرکے صنعت کا معیار قائم کیا ہے۔رام بن میں حالیہ بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ٹاٹا1616، ایک سامان لے جانے والی تجارتی گاڑی (GCCV) اور ایک ٹاٹا میجک، ایک مسافر بردار کمرشل وہیکل (PCCV) بھاری بادل پھٹنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آگئی۔ایس جی آئی کی کلیمزٹیم دعوے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر حرکت میں آگئی، اپنے ہنگامی ردعمل کے پروٹوکول کو فعال کیا اور دونوں دعوئوں کو24 گھنٹوں کے اندر اندر موثر طریقے سے طے کیا اور دونوں گاڑیوں کے مالکان کو فوری مالی اور جذباتی ریلیف کو یقینی بنایا۔ایم ڈی اور سی ای اوشری رام جنرل انشورنس انیل اگروال نے کہا’’کوئی بھی آفت، انسانی یا قدرتی، لوگوں کو بہت بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔ ایسے موقعوں پر انہیں مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک انشورنس کمپنی کے طور پر ہم ان احساسات کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے تمام نظام اور عمل ان کی مدد اور راحت رسانی کیلئے ہم آہنگ ہیں۔ فریم ورک اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ ہمارے پالیسی ہولڈرز پرامن، محفوظ اور بیمہ شدہ زندگی گزار سکیں‘‘۔ایس جی آئی پالیسی ہولڈرز کو کم TATs کے ساتھ فوری اور تخلیقی مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جو ان کی بہترین خدمات کیلئے لگن کو نمایاں کرتا ہے اور ایک قابل اعتماداور ہمدرد بیمہ کنندہ کے طور پر اس کی ساکھ کو تقویت دیتا ہے۔