عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پہلگام میں پیش آئے ملی ٹینٹ حملے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے سیاحوں کی فوری امداد اور رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے فعال رہنے والی ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق، ضلع اننت ناگ کی انتظامیہ نے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جو کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے سیاحوں کی مدد کرے گا۔
اننت ناگ کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبرز درج ذیل ہیں: 01932-222337، 77808-85759، 96979-82527، 60063-65245 اس کے علاوہ، سرینگر میں بھی ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سیاحوں کو پہلگام واقعے سے متعلق معلومات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔سرینگر ایمرجنسی کنٹرول روم کے نمبرات: 0194-2457543 ، 0194-2483651، 70060-58623
ترجمان نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مذکورہ نمبروں پر فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ سیاحوں کی سلامتی اور سہولت اولین ترجیح ہے۔
پہلگام حملہ: جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم
