عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی، جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، نے پہلگام حملے کے حوالے سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے فون پر بات کی، جبکہ امیت شاہ نے دہلی میں اپنے گھر پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ذرائع نے بتایا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے امیت شاہ کو تمام مناسب اقدامات اٹھانے اور جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل، ملی ٹینٹوںنے آج دوپہر پہلگام کے ایک گاؤں میں سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق حملے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثناء، امیت شاہ نے حملے کے فوراً بعد دہلی میں اپنے گھر پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ، ہوم سیکرٹری اور دیگر سینئر حکام اس اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ نے حملے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی بات کی۔سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور فوجی حکام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
پہلگام حملہ: مودی کی امیت شاہ سے فون پر بات، جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت امیت شاہ نے گھر پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ایل جی سنہا اور وزیراعلیٰ عمر سے بات چیت
