عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز پہلگام میں پیش آئے ملی ٹینٹ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا، ’ہم پہلگام ملی ٹینٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے دل متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘
I strongly condemn the cowardly attack on tourists in Pahalgam, which tragically killed five and injured several as being reported for now . Such violence is unacceptable and must be denounced.
Historically, Kashmir has welcomed tourists warmly, making this rare incident deeply…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 22, 2025
انہوں نے مزید کہا، ’یہ بے مقصد تشدد کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ صرف درد اور تکلیف لاتا ہے۔‘پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور ان کا نتیجہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع اور سماجی انتشار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو پہلگام میں ملی ٹینٹوںکے حملے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔