عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے منگل کو پارٹی کے ترجمان اعلیٰ مرزا محبوب بیگ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس طلب کیا، جس میں جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور اہم پالیسی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ڈی پی خطے کے مسائل اور عوامی امنگوں کے حل کے لیے سب سے موزوں جماعت ہے۔
اجلاس میں پارٹی کی عوامی رسائی کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ عزم و وابستگی کو مزید تقویت دینے کے لیے حکمت عملیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمانوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ڈی پی ایک عوامی مرکزیت پر مبنی وژن کے ساتھ خطے کے پیچیدہ سماجی و سیاسی منظرنامے سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
اجلاس میں پارٹی کے ترجمان، جن میں اقبال ترمبو، نجم ثاقب ، شوقیہ قریشی، میڈیا کوآرڈی نیٹر بشیر احمد بیگ اور زہیب یوسف میر نے شرکت کی۔ ان تمام رہنماؤں نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پی ڈی پی امن، ترقی اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
پی ڈی پی نے جموں و کشمیر کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس طلب کر لیا
