عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں کے گاندھی نگر علاقے میں واقع سنجے نگر پارک کے بچوں کے کھیلنے کی سرنگ میں منگل کے روز ایک لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع بتایا کہ جائے وقوعہ سے نعش برآمد ہوئی ہے اور ساتھ ہی ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے، جس سے واقعے کی نوعیت پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور مزید تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کیے۔متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
جموں کے سنجے نگر پارک میں پستول سمیت پر اسرار حالت میں نعش برآمد
