عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع باغ گل لالہ کو 24اپریل سے عام لوگوں اور سیاحوں کیلئے بند کرد یا جائے گا ۔ محکمہ فلوریکلچر کا کہنا ہے کہ پھول تقریباً مرجھاچکے ہیں، اسلئے باغ 24 اپریل 2025 سے بند کر دیا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنانہ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک ٹیولپ مکمل طو رپر ختم ہوجائیں گے ۔ خیال رہے کہ اس باغ کو رواں سال 26 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔اس عرصے کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے باغ کا رخ کیا۔