عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//CT یونیورسٹی کے CSR پہل، KASPUN 5.0 JOB FOR ALL نے، SKUAST-Kashmir کے تعاون سے، شالیمار، سری نگر میں ایک میگا جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا۔ “مستقبل کو بااختیار بنانا، مواقع پیدا کرنا” کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس میلہ سے طلباء اور ملازمت کے متلاشی افراد کو اعلیٰ کمپنیوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔اس میں تقریباً 30 کمپنیوں نے حصہ لیا اور 3000 ملازمتوں کے مواقع پیش کیے۔ مختلف اداروں کے 2000 سے زائد طلباء نے اپنی صلاحیتوں کو ممکنہ آجروں کے سامنے پیش کیا۔وزیر تعلیم سکینہ ایتونے مہمان خصوصی اور وائس چانسلرسکاسٹ سمیت معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکینہ مسعود ایتو نے اکیڈمی اور انڈسٹری کے فرق کو پر کرنے میں سی ٹی یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا ۔سی ٹی یونیورسٹی کے چانسلر چرنجیت سنگھ چنی نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے CT یونیورسٹی کے عزم کی تعریف کی اور کشمیر میں نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔