عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر شہر کے حول علاقے میں ڈیوٹی کے دوران بجلی کھمبے سے گرنے کے بعد پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(پی ڈی ڈی)کا ایک لائن مین جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی، جس کی شناخت غلام علی وگے کے نام سے ہوئی ہے، حول سب ڈویژن میں تعینات تھا۔ وہ دیکھ بھال کے کام کے دوران کھمبے سے گرا اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اگرچہ انہیں نزدیکی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔