ایجنسیز
نئی دہلی/بھارت کے سابق بیٹر وریندر سہواگ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں برُی طرح ناکام ہونے والے دو نامور غیرملکی کھلاڑیوں پر برس پڑے۔کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 46 سالہ وریندر سہواگ نے گلین میکسویل اور لیام لیونگسٹن کی بدترین کارکردگی پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں چھٹیاں منانے آتے ہیں، بس تھوڑا فن کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ ان میں ٹیم کے لئے لڑنے کی کوئی واضح خواہش نظر نہیں آتی۔گلین میکسویل جو اپنی دھواں دھار بلے بازی اور گیم چینجنگ کے لئے مشہور ہیں، اس بار کے ایڈیشن میں ان کی کارکردگی انتہائی شرمناک رہی ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے چھ میچوں میں صرف 41رنز بنائے ہیں۔دوسرے کھلاڑی انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن جو کہ جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم اسپنر بھی ہیں، کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے 7 میچوں میں صرف 87رنز بنائے ہیں جس پر رائل چیلنجر بنگلور نے 8کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔