عظمیٰ نیوز سروس
جے پور//کوٹا ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ اعلان کردہکے نتائج میں اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دیا ہے۔ اب تک دیکھے گئے نتائج میں ایلن کے 31طلبا نے رینک کے ساتھ ٹاپ100آل انڈیا رینک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں ایلن کوٹا کلاس روم کے طالب علم اوم پرکاش بہیرا نے 300میں برابرتین سو نمبر حاصل کئے، کو آل انڈیا رینک 1ملا ہے۔ایلن کے سی ای او نتن ککریجا نے کہا کہ ایلن نے میڈیکل، انجینئرنگ اور جونیئر سطح کے امتحانات میں شاندار تعلیمی نتائج کی اپنی عظیم روایت کو برقرار رکھا ہے۔ چاہے کوٹا ہو، یا دوسرے شہروں میں مراکز ہوں یا ڈیجیٹل کورسز، ایلن کے نتائج سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے مفاد کو مقدم رکھنا ایلن کا بنیادی مقصد ہے۔