عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکام نے پیر کے روز فیصلہ کیا ہے کہ سرینگر میں واقع باغ گل لالہ کو 24 اپریل 2025 سے عوام کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ ٹولپ کے پھول تقریباً مرجھا چکے ہیں، اس لیے باغ کو 24 اپریل سے بند کیا جا رہا ہے۔
یہ خوبصورت باغ ، جو زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے، اس سال 26 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا۔اس دوران ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ٹولپ کے خوبصورت پھولوں کو دیکھنے کے لیے باغ کا رخ کیا۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ ٹولپ سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی حکام نے باغ کو عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغِ گل لالہ کی بہار :دیدار کے صرف 2دن باقی،24اپریل کو عوام کیلئے بند کیا جائے گا
