عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، آئی پی ایس، نے پیر کے روز سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، سری نگر کا چارج سنبھال لیا۔ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چکرورتی کا سینئر پولیس افسران نے پرجوش استقبال کیا۔ ان کے اعزاز میں ایک رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اسی طرح، ایک مختصر اور رسمی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی، امتیاز حسین نے نئے ایس ایس پی چکرورتی کو باقاعدہ طور پر چارج سونپ دیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی چکرورتی نے ضلع پولیس کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام دوست پولیسنگ، جرائم کی پیشگی روک تھام اور کمیونٹی انگیجمنٹ پر زور دیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے دیانتداری، لگن اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔
افسران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور نئے ایس ایس پی کی قیادت میں قانون و نظم کے قیام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
جی وی سندیپ چکرورتی نے ایس ایس پی سری نگر کا چارج سنبھالا
