عاصف بٹ
سرینگر/تازہ برف باری اور شدید بارشوں کے باعث چار روز تک بند رہنے والی کشتواڑ سنتھن شاہراہ کو آج بعد دوپہر کو یکطرفہ آمدرفت کیلئے کھول دیا گیاہے ۔ حکام کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق NHIDCL سے کلیئرنس ملنے کے بعد کشتواڑ اننت ناگ قومی شاہراہ براستہ سنتھن ٹاپ صبح 11:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک کشتواڑ سے کشمیر جانے والی چھوٹی گاڑیوں کے لیے یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھلا رہےگا جبکہ شام 4بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو پارنا چیک پوسٹ چنگام سے آگے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گزشتہ کئی روز سے مسلسل ہورہی بارشوں و برف باری کے سبب شاہراہ کو آمدرفت کیلے عارضی طور بند کردیاگیاتھا تاہم آج پیر کے روز بعد دوپہر چھوٹی گاڑیوں کیلئے دوبارہ کھول دیاگیا۔
چار روز بعد سنتھن -اننت ناگ شاہراہ پر ٹریفک آمدرفت بحال :حکام
