بلال فرقانی
سری نگر// پیر پنچال کے آر پار موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم سمیت ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بارشوں کے باعث وادی کے مختلف اضلاع کء کئی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے مطابق اتوار شام10بجے سے سنگم میں دریائے جہلم، وچی میں نالہ رمبی آرہ اور کھڈونی کولگام میں نالہ ویشو میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔سنگم میں دریائے جہلم کی سطح شام 7بجے14.28فٹ تھی لیکن 10بجے سطح آب کم ہوکر14.04 فٹ پر آگئی۔تاہم رام منشی باغ میںشام 7بجے15.40فٹ اور عشم میں9.26فٹ ریکارڈ کی گئی لیکن رات دس بجے دونوں مقامات پر پانی کی سطح بڑھ رہی تھی، لیکن جو وارننگ سطح سے کم تھی۔اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول روم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دریائے جہلم، نالہ ویشو اور رمبی آرہ میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے اس لئے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڈونی میں ویشو نالہ میں شام 7بجے تک پانی کی سطح1591.871میٹرتھی جو رات 10بجے 1355میٹر تک کم ہوگئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ وچی میں رمبی آرہ نالہ میں سطح آب شام 7بجے تک1589.940میٹر تھی جودس بجے تک1589.720 کم ہوگئی تھی۔کنٹرول روم حکام نے بتایا کہ موسم کی نئی ایڈوائزری سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ صبح تک پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی جائیگی لیکن رام منشی باغ میں سطح آب بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ندی نالیوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے چھوٹے کلوٹ، یا بنڈ بہہ گئے یں لیکن بڑے پیمانے پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ سیلابی پانی کسی بستی میں داخل ہوا ہے۔محکمہ کے ٹیکنیکل افسر برائے چیف انجینئر مفتاح عالم نے بتایا کہ شام 7بجے کے بعد جھیل ولر میں پانی کی سطح1576.460میٹر، اور پہلگام میں نالہ آرڈو کی سطح آب2138.892میٹر ریکارڈ کی گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بٹہ کوٹ میں نالہ لدر کی سطح1955.486میٹر، اگلر میں رومشی نالہ کی سطح 1867.090 میٹر،کاکہ پورہ میں رومشی نالہ میںسطح آب1587.574میٹر، پستونہ ترال میں آری پل نالہ کی سطح آب1818.345میٹر، برنوار میں دودھ گنگا نالہ کی سطح آب1989.316میٹر، برزلہ میں دودھ گنگا نالہ کی سطح آب1585.637میٹر، داچھی گام نالہ کی سطح آب 1597.440میٹر،دددر ہامہ میں سندھ نالہ کی سطح آب1582.247میٹر، پاپہ چھن میں نالہ ارن کی سطح آب 1597.705میٹر، سونر ونی میں نالہ مدو متی کی سطح آب1643,943میٹر اور سیلو میں پہرو نالہ کی سطح آب15.75.507میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مفتاح عالم نے بتایا کہ ان تمام نالوں اور دریائے جہلم میں سطح آب وارننگ سطح سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ کی14 زونل ٹیمیں متحرک ہیں جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھی ہیں۔ عالم نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملایا جا رہا ہے اور تمام صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی گئی ہے۔