عظمی نیوز سروس
سرینگر//وادی میںموسمی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے آج تمام سرکاری و نجی سکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔صوبائی کمشنر کشمیرکی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر وادی کے سبھی سرکاری و پرائیویٹ سکول21اپریل یعنی آج پیر کے روز بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں تاہم اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ سکولوں میں حاضر رہیگا۔