عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ اودھم پور ضلع کے چوپڑا شاپ کے قریب اتوار کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک بس جو فوجی اہلکاروں کو لے جا رہی تھی، چوپڑا شاپ کے نزدیک قابو کھو بیٹھنے کے بعد گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں چھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے فوجی اسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا۔
حادثے کے فوراً بعد فوج، پولیس اور دیگر اداروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اودھم پور سڑک حادثہ: 6 فوجی اہلکار زخمی
