عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سانبہ کے قریب ایک افسوسناک سڑک حادثے میں دو نوجوان اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ان کی کار ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر سامنے سے آ رہے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے دونوں مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مہلوکین کی شناخت بنتو ڈوگرہ، ساکن ہماچل پردیش اور شبھم شریواستو، ساکن اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں دوست مبینہ طور پر شادی میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
سانبہ سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق
