عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع رام بن میں موسم کی قہر سامانیوں کے باعث ضلع رام بن میں ہونے والی لینڈ سلائیڈ اور فلیش فلڈ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطہ گا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔
مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ جہاں بھی ضرورت ہو فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔
آج بعد از دوپہر بحالی، ریلیف اور مرمت کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم اس وقت ترجیح زمینی صورتحال پر قابو پانا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔
رام بن میں خراب موسمی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا اظہارِ دُکھ
