عشرت حسین بٹ
پونچھ// حکام کی جانب سے تاریخی مغل شہراہ کو ٹریفک آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ـ
ٹریفک پولیس زرائع کے مطابق بی آر او کی جانب سے سڑک سے تازہ برف اور پسیوں کو صاف کر دیا گیا جس کے بعد بہرام گلا سے شوپیاں کی جانب ٹریفک آمد و رفت بحال کر دی گئی ہےـ
بتا دیں کہ دو روز قبل خراب موسمی صورت حال کی بناء پر مغل شاہراہ پر کچھ جگہوں پر پسیاں گر آئی تھیں جس کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھاـ
مغل شاہراہ ٹریفک آمد و رفت کے لئے بحال
