عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اتوار کی صبح رام بن ضلع کے سر بگنہ علاقے میں بادل پھٹنے کے باعث کم از کم دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بادل پھٹنے کا واقعہ آج علی الصبح پیش آیا ، جس کے نتیجے میں اچانک سیلاب اُمڈ آیا اور علاقے میں نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں واقعے کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق، دو لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت عاقب احمد اور ثاقب احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو محمد حنیف کے بیٹے اور سربگنہ کے رہائشی تھے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
رام بن کے سربگنہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے 2 افراد ازجان
