عازم جان
بانڈی پورہ ، //منشیات مخالف مہم کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس بانڈی پورہ نے اس دھندے میں ملوث ایک شخص کی جائداد کوقرق کیا ہے ، جس میں ایک منزلہ رہائشی مکان شامل ہے جو میر محلہ کلوسہ میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ ایک ماروتی آلٹو کارزیر نمبرJK15B-6467 بھی ضبط کی گئی ہے اور اس طرح اس جائدادکی قیمت 13.62 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جو نذیر احمد بٹ ساکن کلوسہ کی ہے ۔پولیس نے ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں منسلک اثاثوں سے متعلق کسی بھی لین دین کی سختی سے پابندی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری اس پراپرٹی کو خرید نہیں سکتا ہے اور نہ ہی اس جائیداد کو منتقل کیا جاسکتا ہے‘‘۔