جی این ایس
سرینگر//موسم کی خرابی کے باعث ہفتہ کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک اہلکار کے مطابق کولکتہ اور دہلی سے آنے والی تین انڈیگو پروازوں کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی روانگی بھی منسوخ ہو گئی ۔مزید برآں انڈیگو نے جموں میں موسمی حالات کی وجہ سے اپنی سرینگرجموں روانگی کی پرواز (6E 214)کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ موسم میں بہتری کے دوران سرینگر ہوائی اڈے پر کچھ پروازیں معمول کے مطابق اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئیں۔