یو این آئی
سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سیسمولوجیکل مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی۔ متعلقہ مرکز نے کہا کہ یہ زلزلہ افغانستان میں ہفتہ کو 12بجکر 17منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقے کے قریب 94 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ دہلی-این سی آر اور جموں و کشمیر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔بھارت میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔افغانستان کے علاوہ پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔