عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا جموں و کشمیر کا چھ روزہ دورہ 26 اپریل سے یکم مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دورے کے لیے جموں و کشمیر حکومت نے 25 افسران کو رابطہ افسران کے طور پر تعینات کیا ہے تاکہ دورے کے دوران کمیٹی کی معاونت کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا یہ دورہ 26 اپریل سے شروع ہوگا، جس کے دوران کمیٹی جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی اور مختلف امور پر جائزہ لے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے جموں و کشمیر کے مجوزہ دورے کے پیش نظر، حکومت نے جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں 25 افسران کو رابطہ افسران کے طور پر مقرر کیا ہے۔حکم نامے کے مطابق، ان افسران کا تعلق مختلف محکموں اور عہدوں سے ہے، جنہیں کمیٹی کے ساتھ تعاون اور کوآرڈی نیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
جموں صوبہ کے لیے تعینات کیے گئے نمایاں افسران میں ابھیشک ابرول ،ایڈیشنل سیکریٹری، اسکول ایجوکیشن، ہرپال سنگھ، رچنا شرما ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، شیتل پنڈتا ،دیہی ترقی اور منیشا ،اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔
کشمیر صوبہ کے لیے مقرر کیے گئے افسران میں اویس مشتاق ،صحت و طبی تعلیم،، نکہت خورشید ،سیاحت،، عطاالمنعم ٹاک، شبنم رشید ،اسٹیٹ ٹیکسز، رئیس احمد بھٹ، شجیل علی نائیکو، میر زاہدہ (IMPA&RD)، نجوان نازکی (FCS&CA)، سہیل الاسلام ،سیکریٹری ایس ایم سی، سرتاج حسین ،اسٹٹس، منتشیٰ بنت رشید ، اعجاز احمد شاہ، بشیر احمد لون ،، ناصر محمود خان اور سید ندیم اقبال اندرابی شامل ہیں۔
مزید یہ کہ، ان تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 23 اپریل 2025 کو متعلقہ ڈویژنل کمشنر (جموں/کشمیر) کے دفتر میں حاضر ہو کر اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں۔
وازارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا چھ روزہ دورہ جموں کشمیر 26اپریل سے
