مشتاق الاسلام
سرینگر /جموں قومی شاہراہ پر پدگام پورہ، اونتی پورہ کے نزدیک آج ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹیمپو زیررجسٹریشن نمبر JK14-3650 دیوار سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹیمپو ڈرائیور زاہد احمد ولد مختار احمد ساکن قاضی گنڈ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔