عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کلاکیندر جموں میں پانچ روزہ ’فوٹونمائش‘ جس کا عنوان ’’ ٹرینٹی ۔اے گروپ شو‘‘ ہے جس میں پانچ معروف فوٹو گرافروں کے کام شامل ہیں ، کاافتتاح کیا گیا ۔ فوٹو گرافی کے شعبے میں ایک عظیم شخصیت چند ن بھدرم شاستری کی یاد میں اِس نمائش کا اہتمام کلا کیندر جموں اور جموں فوٹو گرافی کلب نے مشترکہ طو رپر کیا ہے۔جموں کے کالا کیندر میں پانچ روزہ تصویری نمائش جس کا عنوان “ٹرینیٹی: اے گروپ شو” ہے جس میں پانچ معروف فوٹوگرافروں کے کام شامل ہیں، کا آج افتتاح کیا گیا۔ فوٹو گرافی کے شعبے میں ایک عظیم شخصیت چندن بھدرم شاستری کی یاد میں اس نمائش کا اہتمام کلا کیندر جموں اور جموں فوٹوگرافی کلب نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔اِس ایگزبشن میں پانچ معروف فوٹو گرافر چندن سندر ، محمد انور الناصر ، شیشو پال ، پروفیسر اشوک کمار اور امرجیت سنگھ جندھوکے 45شاندار اور غیر معمولی فن پارے پیش کئے گئے ہیںجو مختلف موضوعات، فنکارانہ انداز اور تکنیکی مہارت کی عکاسی کرتے ہیں۔اِس موقعہ پرپرنسپل سیکرٹری برائے کلچر بی ایم شرما مہمانِ خصوصی تھے۔ایوان صدر میں سیکرٹری کلا کیندر جموں ڈاکٹر جاوید راہی،صدر اپرچر۔ فوٹو گرافی کلب آر کے گوئل اور پروفیسر اشوک کمار بھی موجود تھے۔بی ایم شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوٹوگرافروں کے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ تصاویر جذبات، ثقافت اور کہانی کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ سے بیان کرتی ہیں۔ اُنہوں نے محکمہ کلچر کی جانب سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا جن میں فوٹوگرافروں، مصوروں، مجسمہ سازوں، مصنفین اور محققین کو اعزاز دینے کے لئے ایک نیا کلچرل ایوارڈ سکیم بھی شامل ہے۔اُنہوں نے ایک اہم پیش رفت میں کلا کیندرکی پہلی منزل پر ایک مستقل فوٹوگرافی گیلری قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ محمد انور الناصرنے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں’’ ٹرینیٹی۔ اے گروپ شو‘‘ کے تصور کو متعارف کیا اور خطے میں فوٹوگرافی کوآرٹ کے طور پر فروغ دینے کے لئے اپرچر کلب کی کوششوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر اپرچر ۔جموں فوٹوگرافی کلب نے کئی ممتاز اور نامور فوٹوگرافروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جن میں آر کے گوئل، افضل شاہ، چنی آنند، سرجیت سنگھ، راکیش بخشی، راجندر کچلو، پون چودھری، اشونی سبر وال اور پروین شرما شامل ہیں۔