زاہد بشیر
گول//مقامی فائر سروس کی ایک ٹیم نے پی ایم شری گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گول میں فائر سیفٹی جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا جہاں طالبات کو آگ سے تحفظ کے اقدامات اور ہنگامی انخلا کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔فائر سیفٹی جانکاری کیمپ کا مقصد لوگوں کو آگ سے تحفظ کے بارے میں تعلیم دینا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں صحیح طریقے سے ردِعمل دینے کی تربیت دینا ہوتا ہے۔اس کیمپ میں آگ سے تحفظ کے متعلق شعور بیدار کرنا، ابتدائی آگ بجھانے کے طریقے سکھانا، اور ہنگامی حالات میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ۔اس کیمپ میں ماہرین نے فائر سیفٹی کے اصولوں پر لیکچر دیے،جس میں انہوں نے آگ کیسے لگتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے،آگ سے بچاؤ کے بنیادی اصول،مختلف اقسام کے فائر ایکسٹنگوشرز کا استعمال کرنا ، اس کیمپ میں فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ بجھانے کے عملی طریقے دکھائے اورآگ لگنے کی صورت میں محفوظ راستے سے نکلنے کی مشق بھی کی۔اس کیمپ سکولی طالبات و اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔