یواین آئی
نئی دہلی// حکومت نے جمعہ کو کہا کہ 2000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین پر سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور ایسی کسی تجویز کی بات گمراہ کن اور بے بنیاد ہے ۔کل ایک بیان میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے دعویٰ کہ حکومت یو پی آئی لین دین پر اس طرح کا جی ایس ٹی لگانے پر غور کر رہی ہے ‘مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد’ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی صرف مخصوص آلات (جیسے کارڈ) کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں سے متعلق مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) جیسے چارجز پر لگایا جاتا ہے ۔سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ٹی ڈی) نے 30 دسمبر 2019 کو گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے ذریعے یوپی آئی کے ذریعے پرسن ٹو مرچنٹ (پی2ایم ) ادائیگیوں پر ایم ڈی آر کو ہٹا دیا ہے ۔