اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ لنگیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی شیخ خورشید احمد نے جمعہ کے روز نوجوانو ں کی گرفتاریو ں پر احتجاج کیا۔ان نوجوانو ں کو مبینہ طور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔شیخ خورشید نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل کا احترام کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے نوجوانو ں کی رہائی عمل میں لائے ۔ممبر اسمبلی نے کیا کہ جمہوری معاشرے میں ہر فرد کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور اگر ان نوجوان پر امن طور پر کسی مہم میں شامل ہوئے ہیں تو یہ ان کا آئینی حق ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی پر امن مہم کی بنیاد پر گرفتاریو ں کا سلسلہ نہ صرف نوجو انو ں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ جمہوریت کے اصولوں پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔اسمبلی ممبر نے مزید کہا کہ نوجوانو ں کی آواز دبانے کی کوشش معاشرتی بے چینی کوجنم دے سکتی ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ کسی تاخیر کے بغیر ان نوجوانو ں کو رہاکیا جائے تاکہ عوام کا جمہوری نظام ہر اعتمادبحال رہے ۔ممبر اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانو ں کی رہائی کے لئے مداخلت کریں ۔