یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مودی حکومت کے اگلے سال مارچ کے آخر تک ملک کو نکسل ازم کی لعنت سے آزاد کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے نکسلیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد ہتھیار ڈال دیں۔ شاہ نے جمعہ کو چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 22 بدنام زمانہ نکسلائٹس کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مختلف کارروائیوں میں کوبرا کمانڈوز اور چھتیس گڑھ پولیس نے جدید ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ 22بدنام نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے‘‘۔اس کے علاوہ سکما کی بدیسیٹی پنچایت میں 11 نکسلیوں نے خودسپردگی کی ہے جس کی وجہ سے یہ پنچایت مکمل طور پر نکسل فری ہو گئی ہے۔میں چھپے ہوئے نکسلیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مودی حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کو اپنائیں، جلد از جلد ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں شامل ہوں۔ ہم 31مارچ 2026 سے پہلے ملک کو نکسل ازم کی لعنت سے آزاد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔