عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں ہر جمعہ کو گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز ایکس اپنے ایک پوسٹ میں کہاہر جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا جاتا ہے! مجھ پر بات نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، پابندی کا مقصد وادی کے مسلم اداروں – جامع مسجد، میرواعظ کا دفتر، کی مرکزیت کو بھی کمزور کرنا ہے اور مسلمانوں اور ان تمام لوگوں کے لیے اجتماعی غم کا باعث ہے جو اس فرقہ وارانہ نقطہ نظر کی مخالفت کرتے ہیں۔
Every Friday I am put under arbitrary house arrest ! Putting pressure on me not to speak up, the ban also aims to weaken the centrality of Muslim institutions of the valley-the Jama Masjid, office of the Mirwaiz , and cause collective grief to Muslims and all those who oppose… pic.twitter.com/WR7w4OC3VU
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) April 18, 2025
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہامیرے گھر میں نظر بندی کا مقدمہ ابھی تک عدالت میں زیر التوا ہے، جہاں میں معزز ہائی کورٹ سے ریلیف مانگ رہا ہوں لیکن ایسے وقت میں صبر ہی ہماری واحد طاقت ہے۔