عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قانون و امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے ارنیا علاقے میں ایک بدنام زمانہ مجرم کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔پولیس عہدیدار کے ارنیہ کے رہائشی رمن کمار کو بار بار پرتشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور عوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے پر پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کے باوجود رمن کمار کی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رہیں، جس کی وجہ سے روایتی قانونی اقدامات غیر مؤثر ثابت ہوئے۔اسی وجہ سے، پی ایس اے کے تحت احتیاطی حراست کو ضروری سمجھا گیا۔
پولیس عہدیدار نے مزید کہاضلع مجسٹریٹ جموں کی جانب سے جاری کردہ پی ایس اے وارنٹ 17 اپریل 2025 کو نافذ کیا گیا، اور رمن کو ضلع جیل ادھمپور منتقل کر دیا گیا۔
جموںکے ارنیہ میں بدنام زمانہ مجرم پی ایس اے کے تحت پولیس حراست میں
