عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایک حالیہ پیش رفت کے مطابق، جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ممکنہ طور پر 2025 کے سالانہ (ریگولر) 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج 30 اپریل تک جاری کرے گا۔محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وزیر تعلیم نے بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج اپریل کے آخر تک جاری کرے۔
بورڈ سے موصولہ تازہ ترین معلومات کے مطابق12ویں جماعت کے نتائج کو ترجیح دی ہے اور 95 فیصد امکانات ہیں کہ 30 اپریل نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو نتائج دو دن پہلے بھی جاری ہو سکتےہیں
عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ 10ویں جماعت کے نتائج کی تیاری کا عمل بھی بیک وقت جاری ہے۔ 12ویں جماعت کے نتائج کے فوراً بعد جاری دسویں جماعت کے امتحانی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 3,55,963 طلباء 3,17,136 سافٹ زون اور 38,827 ہارڈ و سافٹ زونز کے طلباء نے جماعت 10ویں، 11ویں اور 12ویں کے سالانہ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا۔
بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 30اپریل کو کیاجائے گا : جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن
