عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی کے معروف عالم دین آغا سید محمد باقر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ممتاز عالم دین اور نامور مذہنی لیڈر علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی مختصر علالت کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔
عمر عبداللہ نے آغا صاحب کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جموں و کشمیر میں مذہبی فکر، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت میں ان کی گہرا شراکتیں اپنے پیچھے ایک میراث چھوڑ گئی ہیں جس کو گہرے احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے ’ایکس ‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاانا لله و انا الیه راجعون، ممتاز شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھامرحوم آغا صاحب کی جموں و کشمیر میں مذہبی فکر، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت میں ان کی گہرا شراکتیں اپنے پیچھے ایک میراث چھوڑ گئی ہیں جس کو گہرے احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم آغا صاحب کے لواحقین اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آغا سید باقر کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا قابل احترام شیعہ عالم، ممتاز مصنف اور ماہر الہیات آغا سید باقر موسوی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم
