عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پولیس انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے، جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے 17 آئی پی ایس اور 96 جے کے پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔اتم چند کوآئی جی پی پولیس آپریشنز اینڈ سروسز پی ایچ کیو جبکہ سارہ رضوی کو ڈی آئی جی ادہم پور ریاسی،شیخ جنید محمود کو ڈی آئی جی آئی آر کشمیر، امیش کمار کو ڈی آئی جی ٹریننگ پی ایچ کیو، ریئس محمد بٹ کوڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر،جتندر سنگھ جوہر کو انچارج ڈائریکٹر پولیس کیمو نکیشنز،سنجیو کمار یادو کو ایس او آئی جی پی ٹیکنیکل سروسز،اعجاز احمد بٹ کو ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر،رنجیت سنگھ کو پرنسپل پی ٹی ٹی آئی وجے پور، امرت پال سنگھ کو ایس ایس پی اننت ناگ، جی وی سندیپ کو ایس ایس پی سرینگر، سنجیو کمار کھجوریہ کو کمانڈنٹ فسٹ بارڈر بٹالین،تنو شری کیو ایس پی ایس آئی اے ہیڈ کوارٹر،بسمہ قاضی کو کمانڈنٹ سیکنڈ وومن بٹالین،ہریش ایس پی کو اے آئی جی ویلفیر پی ایچ کیو اور دیوا ڈی کو ایس پء ایس آئی اے کشمیر جبکہ راگھو ایس کو ایس پی ٹیکنیکل سی آئی ڈی بنایا گیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری داخلہ کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق کشمیر پولیس سروس افسر سہیل منور میر کو کمشنر سیول ملٹری لیزان،رمیش کمار انگرال کو ڈائریکٹر ہوم گارڈس کشمیر،محمد ارشاد کو ڈائریکٹر ہوم گارڈس جموں طاہر سجاد بٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس آئی ائے، امتیاز حسین میر کو ڈائریکٹر سیول ڈیفنس اینڈ ایس ڈی آر ایف،محمد اعارف رشو کو پرنسپل ایس ٹی سی تلوارہ، عبدالوحید شاہ کو ایس ایس پی اکنامک افینس ونگ سرینگر، شمشیر حسین کو آئی جی پی جموں زون کا اسٹاف افسر، اشوک کمار شرما کمانڈنٹ چوتھا بٹالین،اتل شرما کو19ویں بٹالین کا کمانڈنٹ،روہت بسکوترہ کو ایس ایس پی،سپیشل سیکورٹی گروپ، راجندر سنگھ کوایس ایس پی،سی آئی ڈی جموں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق امیت گپتا کو ایس ایس پی،ہیڈ کوارٹر،سی آئی ڈی، محمد ماجد ملک کو ایس ایس پی( ایس ایس) سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر، جاوید اقبال کو چھٹے بٹالین کا کمانڈنٹ، امرجیت سنگھ کو اے ڈی جی پی سی آئی ڈی کا اسٹاف افسر، محمد یوسف کو ایس ایس پی،فنگر پرنٹ بیورو، خلیل احمد کو ایس ایس پی گاندربل، لیاقت علی کو ہوم گارڈس و سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل کا اسٹاف افسر، راکیش کمار کو آئی جی پی سیکورٹی کا اسٹاف افسر،محمد رشید بٹ کو آئی جی ٹریفک کا اسٹاپ افسر، جمیل احمد کو پرنسپل ایس ٹی سی شیری، جاوید احمد ڈار کو تیسری بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، راجندر کمار کٹوچ کو10ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، محمد فیصل قریشی کو آئی جی پی کرائم کا اسٹاف افسر، سنجے شرما کو ڈی آئی جی،جموں سانبہ رینج کا اسٹاف افسر، پرمجیت سنگھ کو21ویں بٹالین کا کمانڈنٹ، ناصر احمد کودوسری بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، دوشانت شرما کو تیسری بٹالین کا کمانڈنٹ، منیر احمد کو آرمڈ پولیس کنٹرول روم کا ایس پی، مظفر احمد شاہ کو ایس پی سپیشل کرائم ونگ کشمیر اور پاپسی کو ایس ایس پی ،سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر کے طور پر تقرری عمل میں لائی۔ اظہر بشیر بابا کو آئی آئی جی کرائم اینڈ کمپنیز، راجہ عادل حمید گنائی کو ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے،عارف امین شاہ کو دوسری بارڈر بٹالین کا کمانڈنٹ،پیرزادہ نوید کو ایس ایس پی،ایس بی، سی آئی ڈی کشمیر،شہزاد احمد سلاریہ کو9 ویںبٹالین کا کمانڈنٹ، پربیت سنگھ کو ایس پی( سی ٹی ایف ڈی) ہیڈ کوارٹر، فاروق قیصر ملک کو ایس پی ٹریفک سٹی جموں،نریش سنگھ کوایس ایس پی کشتواڑ، سرجیت کمار بھگت کو20ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، آفتاب احمد شاہ کو17ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، راج کمار کو8ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، ارن کمار کو ایڈیشنل سیکریٹری روڑ سیفٹی، محمد انور الحق کو ایس پی، اے این ایف ٹی جموں کشمیر، محمد ابراہیم کو ایس پی ٹرانسپورٹ سیکورٹی ورکشاپ، راسخ احمد میر کو11ویں بٹالین آئی آر کا کمانڈنٹ، زوالفقار احمد کو15ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ، اور دیپک ڈوگرہ کو ایڈیشنل ایس پی،پی سی آر جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق شکیل رحمان بٹ کو ایڈیشنل ایس پی،ایس آئی اے، تنویر احمد ڈار کو ایس پی،سپیشل آپریشن گروپ سرینگر،ذہیب تنویر کو ایس پی سٹی ایسٹ سرینگر، ریاض اقبال تانترے کوچھٹی بٹالین آئی آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ، افتخار طالب کو ایس پی سوپور، نور الحسن کو ایس پی فنگر پرنٹس بیورو، مشکور احمد کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی کشمیر، مجیب الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی رام بن، پردیپ سنگھ کو ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ، منیش کمار کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی جموں، گورو مہاجن کو ایڈیشنل ایس پی ریلوے، جموں، عبدالخالد کو3بٹالین آرمڈ کے ڈپٹی کمانڈنٹ، نگہت مان کو آئی جی پی آرمڈ پولیس، آئی آر کا اسٹاف افسر، رمنیش کمار کو7ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ،چندرجیت سنگھ کو8ویں بٹالین آرمڈ کا ڈپتی کمانڈنٹ، پون کمار کو وائس پرنسپل،پی ٹی ٹی آئی وجے پور، ظہور احمد پیر کو ڈی آئی جی وسطی کشمیر کا اسٹاف افسر،سچن گپتا کو فسٹ بارڈر بٹالین کا ڈپٹی کمانڈنٹ، وشال منہاس کو ومن بٹالین آرمڈ پولیس کا ڈپٹی کمانڈنٹ اور گل محمد بٹ کو20ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔ شوکت رفیق وانی کو تبدیل کرکے14بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ، روحیل مرچا کو ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ، سید مجید موسوی کو13ویں بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ، مصدق ماجد بسو کو،ایس پی سیکورٹی وی آئی پی ٹیکنیکل، منیش کمار شرما کو 12ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ، پرتپال سنگھ کو فسٹ بارڈر بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ،فیاض حسین شاہ کو ایڈیشنل ایس پی ہندوارہ، طفر اقبال نواز کو 7ویں بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ، سید جاوید احمد کو ایڈیشنل ایس پی کپوارہ، سید سجاد حسین کو ایڈیشنل ایس پی بڈگام،الطاف احمد نائک کو ایڈیشنل ایس پی،ایس آئی اے کشمیر، محمد اسلم کوایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ، محمد آفتاب عوان کو ایڈیشنل ایس پی کولگام، فاروق احمد وانی کو ایڈیشنل ایس پی ،ایس بی کشمیر،محمد عثمان کو چوتھے بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ، نواز احمد کو ایڈیشنل ایس پی،سی آئی ڈی،سی آئی راجوری، رمیض رشید بٹ کو ایڈیشنل ایس پی شوپیان، عابد رشید میر کو چوتھے بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کماندنٹ، شیو اندر سنگھ کو جموال کو وایس پرنسپل ،پی ٹی سی کھٹوعہ اور رمیض راجہ کو23بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔ نکھل رستوترا کو ایڈیشنل ایس پی،سی آئی ڈی،سی آئی جموں،امیت کمار شرما کو جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایس ایف، مبشر رسول کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کواڑٹر، رویندر سنگھ کو19ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ، سنی گپتا کو18ویں بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ،طارق محمود کو12ویں بٹالین آرمڈ کا ڈپٹی کمانڈنٹ اور دیوندر سنگھ بندرال کو فسٹ بٹالین آئی آر کا ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔