عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے وادی میں کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی کی حمایت کی ہے۔مفتی نے کہا مہابلی پورم، چنئی میں منعقدہ سیمینار ’’ٹاک فار پیس‘‘میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے مفتی ناصر الاسلام نے مختلف برادریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسلمان اپنے کشمیری پنڈت بھائیوں کی واپسی کے شدت سے منتظر ہیں۔ ہم ان کا کھلے بازوؤں سے استقبال کریں گے۔
تقریب کے منتظم سوامی ہری پرساد نے کشمیری پنڈتوں سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے پر مفتی اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا، مفتی ناصر الاسلام نے، کہا کہ ملک بھر میں مختلف برادریوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ حال ہی میں دو برادریوں کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوا، لیکن ہم نے امن قائم رکھنے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا، میں ہمیشہ سے مختلف برادریوں کے درمیان امن و ہم آہنگی کی حمایت کرتا آیا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔
مسلمان کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے منتظر، ہم ان کا کھلے دل سے استقبال کریں گے: مفتی اعظم جموں کشمیر
