عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت، سائبر پولیس کشمیر نے مقامی پولیس تھانوں کے ساتھ مل کر سری نگر اور گاندربل اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق، سری نگر اور گاندربل میں کم از کم تین مقامات پر آج صبح چھاپے مارے گئے، جن کا مقصد ان افراد کو نشانہ بنانا تھا جو مبینہ طور پر اپنے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی لین دین میں ملوث ہیں جنہیں عام طور پر ’’میول اکاؤنٹس‘‘کہا جاتا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کارروائیاں سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے قابل اعتماد اطلاعات اور تکنیکی نگرانی کے بعد انجام دی گئیں۔ سائبر پولیس کشمیر ان افراد کے نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے اپنے کوائف استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
سرینگر اور گاندربل میں معتدد مقامات پر سائبر پولیس کےچھاپے
