رمیش کیسر
راجوری//ضلع راجوری کے سندر بنی کے قریب ٹھنڈااپانی علاقے میں ایک بس حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم چار مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پونچھ سے جموں کی طرف جانے والی ایک مسافر بس (رجسٹریشن نمبر JK02AX 6167) جموں-راجوری-پونچھ نیشنل ہائی وے پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے باعث بس سڑک سے الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں کی شناخت باندھناکماری (عمر 37 سال) زوجہ چیتن کمار، ساکنہ تلاب تلو، جموں،اجیت سنگھ (عمر 52 سال) ولد بہاری سنگھ، سکنہ پلوڑہ، جموں، وجاہت حسین (عمر 20 سال) ولد ارشاد حسین، سکنہ سرنکوٹ، پونچھ؛ اور ارشاد حسین (عمر 50 سال) ولد محمد شریف، سکنہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے بعد ٹریفک کچھ وقت کے لئے متاثر ہوئی تاہم پولیس نے کارروائی کر کے سڑک کو کلیئر کر دیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے سڑکوں پر نگرانی کو سخت کیا جائے اور مسافر گاڑیوں کی حالت کی باقاعدہ جانچ کی جائے۔