ٹی ای این
سرینگر/جموں وکشمیرپاور ڈیپارٹمنٹ کی آمدنی میں 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2022 کے بعد سے، پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، بجلی کی آمدنی میں 67 فیصد اضافے کے ساتھ، ریونیو پیدا کرنے والے بڑے محکموں میں دوسرے سب سے زیادہ شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔سرکاری دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2024 تک، 32,762.49 ایم وی اے کی ترسیل اور تقسیم کی صلاحیت قائم ہو چکی تھی، اس کے ساتھ ساتھ 1,66,633.44 سرکٹ کلومیٹر کی برقی لائن کی لمبائی بھی تھی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ترسیل اور تقسیم کی صلاحیت میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔2020-21 سے 2023-24 تک، جموں اور کشمیر میں فی کس بجلی کی کھپت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 1,322 کلو واٹ سے 1,532 کلو واٹ تک۔، اس کے ساتھ ساتھ آبادی 13.41 ملین سے 13.70 ملین تک بڑھ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران خریدے یا استعمال ہونے والے پاور یونٹس 17,721.76 ملین سے بڑھ کر 20,985.70ملین یونٹ ہو گئے۔دستاویزات میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں خاص طور پر شمسی اور چھوٹے پن بجلی کے منصوبوں میں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔4,635سرکاری عمارتوں اور 4,000گھرانوں میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کیے گئے ہیں، جن کی کل صلاحیت 19.35 میگاواٹ ہے۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان جموں وکشمیرپاور ڈیپارٹمنٹ کی آمدنی میں اضافہ
